khwab mein sitara dekhna,khwab mein sitara dekhna ki tabeer,khwab mein sitara dekhna ibn e siren,dreaming of stars in urdu
خواب میں ستارہ دیکھنا ، خواب میں ستارہ دیکھنا کی تعبیر ، خواب میں ستارہ دیکھنا اِبْن سیرین ، ڈریمنگ آف اسٹارز ان اُرْدُو
newfatimablog.com
اور اگر دیکھے کہ ستارہ ہاتھ میں پڑا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا لڑکا پیدا ہو گا اور وہ بادشاہ کا مقرب ہو گا۔ اور اگر اپنے گھر میں
ستاره دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کے بہت سے فرزند ہوں گے۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ الله علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ ستارے آسمان سے تفرق ہو گئے ہیں۔ دلیل ہے کہ بادشاہ کے
کاروبار میں تفرقہ پڑے گا۔
اور اگر دیکھے کہ سعد ستارے ایک جگہ جمع ہوئے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کا مال نیک ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ ستارے اس کے
گھر سے نکلے ہیں دلیل ہے کہ اس کے فرزند بادشاہ کے مقرب ہوں گے اور اگر دیکھے کہ ستارے اس کے بیدار ہوئے ہیں۔ دلیل
ہے کہ پاد شای پائے گا۔
اور اگر دیکھے کہ ستارے باتیں کرتے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کا حال نیک ہو گا۔
اور اگر دیکھے کہ ستارے باتیں کرتے ہیں۔ دلیل ہے کہ وقت کا بادشاہ منصف ہو گا اور اگر اس کے خلاف ویکھے۔ دلیل ہے
کہ بادشاہ جابر اور ظالم ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ ستارے آپس میں جنگ کرتے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس ملک میں و بائیی اور جنگ برپا ہو
گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے اپنی بغل میں ستارے رکھے ہیں۔ دلیل ہے کہ بہت سا مال حاصل کرے گا۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ ستاروں میں سے ایک ستارے نے اس کے برابر حرکت کی ہے اور
اس کی گود میں گرا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے فرزند ہے اور صاحب مرتبہ ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ ستارا جو اس کا صاحب طالع ہے۔
اپنی منزل میں ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی نسل زیادہ ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ ستارے کی پرستش کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی بزرگ با
عالم کی خدمت کرے گا۔
حضرت اسماعیل اشعث رحمته الله تعالی علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ان ستاروں کا دیکھنا کہ جن سے لوگ چنگل میں رستے
معلوم کرتے ہیں۔ خیر و منفعت پر دلیل ہے۔ اور جن ستاروں کو لوگ پوجتے ہیں۔ ان کا دیکھنا برائی اور نقصان پر دلیل ہے۔
حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا کہ خواب میں ستاروں کو دیکھتا تو وچ پر دلیل ہے۔ (۱) فقهاء (۲) علماء (۳) نصاب (۴)
خلفاء (۵) وزراء(۹) ویرانه (2) خانه (۸) لڑ ا کے لوگ شاگرد لوگ۔
0 Comments