Ad 1

khwab mein langra dekhna

khwab mein langra dekhna,khwab mein mazoor dekhna,khwab mein lang sudan dekhna,dreaming of paralysed in urdu

 khwab mein langra dekhna,khwab mein mazoor dekhna,khwab mein lang sudan dekhna,dreaming of paralysed in urdu

لنگ شدن (لنگڑا ہونا)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں لنگڑا ہونا دلیل ہے کہ ایسے کام کرے گا کہ جن میں خیر اور شر
اور سستی اور معنی اور توانائی نہ ہو گی اور بعض ال تعبیر نے بیان کیا ہے اگر کوئی اپنے آپ کو لنگڑ ا  اور کمزور دیکھے دلیل ہے کہ لوگوں
کی نگاہ میں ذلیل و خوار ہو گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی اپنے آپ کو لنگڑا دیکھے دلیل ہے کہ دین اور دنیا میں شکستہ ہو گا
اور اس کی مراد پوری نہ ہو گی اور اگر دیکھے کہ اپنے آپ کو جان بوجھ کر لنگڑ ا بنایا ہے دلیل ہے کہ اپنی معیشت کے کام میں کسی 
مدد مانگے گا اور اگر دیکھے کہ لانگڑ ا ہے اور لاٹھی کے سہارے چلتا ہے دلیل ہے کہ کسی معتبر آدی سے مدد چاہے گا اور اس کی مراد حاصل
ہو گی اور اگر دیکھے کہ قصد اپنے آپ کو لنگڑ ا بنایا ہے۔ دلیل ہے کہ ظاہری طور سے کسی پر بھروسہ کرے گا اور اصل میں اس پر اعتماد 
نہ ہو گا۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی اپنے آپ کو دیکھے کہ دونوں پاؤں سے لنگڑاتا ہے اور دونوں ہاتھ میں
لکڑی پکڑ کر چلتا ہے دلیل ہے کہ شادی خانہ داری کے شغل میں عاجز اور درماندہ ہو گا اور اگر دیکھے کہ کھانے کی وجہ سے جو اس کے
پاؤں میں گاہے چل نہیں سکتا ہے۔ دلیل ہے کہ اس آدمی کے شر سے امن میں ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس کے دونوں پاؤں میں کانٹالگا
ہے اور سوجے ہوئے ہیں اور لنگڑا نہیں ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن اس پر حد کرے گا اور اس کا مال اور مرتبہ زیادہ ہو گا۔
حضرت اسماعیل اشعث رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے اگر لنگڑا خواب میں دیکھے کہ اس کا پاؤں درست ہو گیا ہے اور لنگڑاتا 
نہیں ہے دلیل ہے کہ اس کے بہت کام کشادہ ہوں گے اور جس مراد سے ناامید ہے وہ پوری ہو گی اور اس کا کام انتظام سے ہو گا۔
حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں لنگڑا پن پانے کی  وجہ پر ہے۔ (۱) کاموں میں سستی (۴) نامرادی (۳)
درویشی (۳) غم و اندوه (۵) عیش و عشرت کا نقصان۔


خواب میں لنگڑا دیکھنا ، خواب میں معذور دیکھنا 

Post a Comment

0 Comments