Ad 1

khwab mein fasd kholna

khwab mein fasad kholna,khwab mein fasad kholna ki tabeer,khwab mein fasad kholna ibn e siren

فصد

حضرت ابن سیرین رحمتہ الله تعالی علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس کی فصد کیا ہے۔ دلیل ہے کہ دوست سے کوئی بات سنے گا یا مال تلفت ہو گا۔

اور اگر دیکھے کہ رگ کھولی ہے اور اس میں سے خون نکالا ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ سے اس کو زحمت ملے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ خون تھوڑاہے۔ دلیل ہے کہ تھوڑا رنج دیکھے گا۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ کسی عالم نے اس کی فصد کھولی ہے اور بہت خون نکلا ہے اور کسی جگہ ڈالا ہے۔ دلیل ہے کہ بیمار ہو گا اور اپنامال علاج پر خرچ کرے گا۔

حضرت اسماعیل اشعث رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ دائیں ہاتھ کی رگ کھولی ہے۔ تو مال اور مراد کی زیادتی پر دلیل ہے ۔ اور اگر بائیں ہاتھ کی کھولی ہے۔ دلیل ہے کہ مال اور دولت زیادہ ہوں گے۔
اور اگر دیکھے کہ کسی معلوم آدمی نے اس کی رگ کھولی ہے اگر اس کی عورت حاملہ نہیں ہے۔ تو حاملہ ہو گی اور اگر حاملہ ہو گی۔ تو لڑکی جنے گی۔

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ فصد کھولی ہے اور خون اس کے جسم سے نکلا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو لوگ حق بات کہیں گے۔

حضرت جعفر صادق رحمتہ الله علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں رگ کھولنے کی تاویل چار وجہ پر ہے۔ (1) کام کی کشادگی (۲) سفر اس جھگڑ ا (۴) مال کے لئے شریک کرنا۔ اور اگر دیکھے کہ فصد ہوئی ہے اور خون نہیں کھلا ہے تو جھگڑے پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ خون کھلا ہے کہ جسم میں اور خون نہیں رہا ہے۔ دلیل ہے کہ جھگڑا ہو گا۔

اور اگر دیکھے کہ زحم سے خون آلودہ ہو گیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو کچھ مال ملے گا۔ اور اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ خواب میں فصل کھولنا اگر پارسا ہے ۔تو شا دی اور خوشی ہے اور اگر پارسا نہیں ہے تو شر اور فساد پر دلیل ہے۔



khwab mein fasd kholna agar parsa hai to khushi hai.

khwab mein fasd kholna ki tabeer buray admi ky liay fasad hai

khwab mein fasd kholna ibn e siren ky mutabiq dolat hai.

خواب میں فصد کھولنا - خواب میں فصد کھولنا کی تعبیر - خواب میں فصد کھولنا اِبْن سیرین

Post a Comment

0 Comments