Ad 1

Hajr e Aswad Black Stone History in Urdu

 

Hajr e Aswad ,Black Stone History in Urdu ,Hajr e Aswad Black Stone History in Urdu ,

کیا آپ جانتے ہیں دنیا میں جنت سے آیا ہوا پتھر کونسا

 ہے نہیں معلوم تو ہم آپ کو بتاتے ہیں دنیا میں جنت سے آنے والا پتھر حجراسود ہے۔

جو کہ بیت اللہ میں ایستادہ ہے جس کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا حجراسود دودھ سے بھی زیادہ سفید تھا جسے اولاد آدم کے گناہوں نے سیاہ کردیا ہے سنن ترمذی حدیث نمبر 877۔

روایات کے مطابق جب حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ان کے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام خانہ کعبہ کی تعمیر کر رہے تھے تو حضرت جبرائیل نے یہ پتھر جنت سے لاکر دیا۔


جسے حضرت ابراہیم علیہ السلام اپنے ہاتھوں سے دیوار کعبہ میں نصب کیا 606صدی میں جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر مبارک 35 سال تھی سیلاب نے کعبہ کی عمارت کو سخت نقصان پہنچایا اور قریش نے اس کی دوبارہ تعمیر کی۔

لیکن جب حجراسود کا معاملہ آیا تو قبائل میں جھگڑا ہوگیا ہر قبیلے کی یہ خواہش تھی یہ سعادت اسے ہی نصیب ہو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حجر اسود کو ایک چادر میں رکھا اور تمام سرداران قبائل سے کہا کہ وہ چادر کے کونے کو پکڑ کر اٹھائیں سب نے مل کر چادر کو اٹھایا اور جب چادر اس مقام پر پہنچی جہاں اس کو رکھا جانا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مبارک ہاتھوں سے اس کو دیوار کعبہ میں نصب کردیا۔

حجراسود جو کعبہ کے جنوب مشرقی دیوار میں نصب ہے اس کے تین بڑے اور مختلف شکلوں کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے ہیں یہ ٹکڑے اندازاً ڈھائی فٹ قطر کے دائرے میں جڑے ہوئے ہیں۔

جن کے گرد چاندی کا گول دائرہ بنا ہوا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نےنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا بلاشبہ حجر اسود اور مقام ابراہیم جنت کے یاقوت میں سے یاقوت ہیں اللہ تعالی نے ان کے نور اور روشنی کو ختم کر دیا ہے اللہ تعالی اگر اس روشنی کو ختم نہ کرتا تو مشرق و مغرب کا درمیانی حصہ روشن ہوجاتا سنن ترمذی حدیث۔

ایک حدیث کے مطابق حجر اسود کو چھونا گناہوں کا کفارہ ہے.

Post a Comment

0 Comments