نام نانا سے یہ ملا ہے مجھے
میرے اللہ کا آسرا ہے مجھے
لے کر آیا ہوں اپنے بچوں کو
کوئی مقتل بلا رہا ہے مجھے
اب یہیں پر لگا لو خیموں کو
دیکھو کربل پکارتا ہے مجھے
دین نانا کا میں بچاؤں گا
اپنے بابا سا حوصلہ ہے مجھے
حُر بھی لشکر سے پھر نکلتا ہے
حق پہ لڑتے جو دیکھتا ہے مجھے
بادشاہت کی کیا ضرورت ہے
فاطمہ زہرہ کی دعا ہے مجھے
تاقیامت کہے گا کربل یہ
ایک سجدہ سنوارتا ہے مجھے
0 Comments