خواب میں میٹھائیاں دیکھنا
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ میں شیر ینی شادی اور خوشی اور حلال روزی ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے شیرینی دی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس سے روزی پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے شیرینی کھائی ہے دلیل ہے کہ منفعت پائے گا ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ میں شیرینی خوب صورت کنیز ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ شیرینی سفید ہے دلیل ہے کہ پارسا ہو گا ۔ اور اگر شیرینی سرخ ہے دلیل ہے کہ بد مست اور عیش پسند ہو گا۔ اور اگر زرد ہے تو بیمار صفت کنیز پر دلیل ہے ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔ کہ میں شیرینی چار وجہ پر ہے ۔ (۱)منفعت (۲)مال حلال (۳)علم و ادب اور دانائی و حکمت (۴)خوب روکنیز۔
0 Comments