Khwab Mein Karak Thunder Dekhnay Ki Tabeer

www.newfatimablog.com تندر (کرک) تندر یعنی کڑک کو خواب میں دیکھنا حاکم اور عام لوگوں سے خوف اور دہشت ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص کڑک کو بارش کے ساتھ دیکھے تو دلیل ہے کہ لوگوں کو خوف اور دہشت کم ہوگی اور نعمت اور خیر زیادہ حاصل ہوگی اور اگر دیکھے کہ بارش سخت برستی ہے اور کڑک بھی سخت ہے تو دلیل ہے کہ صاحب خواب ماں باپ کی دعا سے خوف کھائے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ تھوڑی رعد کا کڑ کڑانا اور تھوڑی بارش زاہد اور صالح لوگوں کی دعا سے حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کڑک کا دیکھنا پانچ وجہ پر ہے: اول:
عذاب۔ دوم: حکومت۔ سوم: " زحمت۔ چہارم: دبدبہ۔ پنجم: بادشاہ کا غصہ۔
دہشت ہے۔ اگر کوئی شخص خواب میں کڑک کی آواز برسنے کے وقت سنے تو دلیل ہے کہ اس ملک میں خیر و برکت ظاہر ہوگی۔ اور اگر کوئی دیکھے کہ بارش اور کڑک اور بجلی ہے تو دلیل ہے کہ اس ملک کے لوگوں کو بادشاہ سے خوف اور دہشت ہوگی۔ اور اگر کوئی دیکھے کہ بارش میں اولے بھی پڑتے ہیں تو دلیل ہے کہ اس ملک میں فتنہ اور عذاب اور ہلاکت برپا ہوگی اور اگر کوئی دیکھے کہ بجلی سخت کڑ کڑائی ہے تو دلیل ہے کہ آوازہ اور ہیبت بادشاہ کی اس ملک میں چھا جائے گی اور اگر دیکھے کہ کڑک اور بجلی اور ہوا تاریک ہے تو دلیل ہے کہ ظالم بادشاہ ظاہر ہو گا۔


Khwab Mein Karak Thunder Dekhnay Ki Tabeer,Khwab Mein Thunder Dekhnay Ki Tabeer,Khwab Mein Karak Dekhnay Ki Tabeer,dream of thunder meaning,ک,

Khwab Mein Karak Thunder Dekhnay Ki Tabeer,Khwab Mein Thunder Dekhnay Ki Tabeer,Khwab Mein Karak Dekhnay Ki Tabeer,dream of thunder meaning,

 خواب میں کڑک ٹھنڈر دیکھنے کی تعبیر ، خواب میں ٹھنڈر دیکھنے کی تعبیر ، خواب میں کڑک دیکھنے کی تعبیر ، ڈریم آف ٹھنڈر میننگ ،

Post a Comment

0 Comments