عرش و کرسی سے بالا ہے بام آپؐ کا
آگے اللہ ہی جانے مقام آپؐ کا
فرش سے عرش تک شرق سے غرب تک
نور پھیلا ہوا ہے تمام آپؐ کا
آپ کے ساتھ صدیق و فاروق ہیں
وہ ہے جنت جہاں ہیں قیام آپؐ کا
آپ جیسا کوئی دو جہاں میں نہیں
اس زمیں میں نہیں آسماں میں نہیں
حسن صورت عجب حسن سیرت عجب پھر عجب
اس پہ حسنِ کلام آپؐ کا ہر نمازی کی ہے
اتّحیات میں آپ کا تذکرہ بعد ذکرِ خدا
ہر مؤذن کی میں نے اذاں میں سنا اک ہے
اللہ کا نام اک ہے نام آپؐ کا
کیوں میں دیکھو کسی اور دستور کو
کیا میں جانوں کسی اور منشور کو
سب کتابوں سے افضل کتاب آپؐ کی
سب نظاموں سے اعلی نظام آپؐ کا
گرچہ سلمان ہے عاصیوں پر خطا شب مگر
اک عجب معجزہ ہو گیا خواب میں
روئے انورؐ نظر آگیا سوگیا
لیتے لیتے جو نام آپؐ کا کلام
سید سلمان گیلانی
0 Comments