شیطان مسلمانوں کو عبادت سے روکنے کے لئے وسوسوں کے ذریعے بہکاتا ہے اور خود عبادت کرتا ہے اس کو عبادت سے روکنے کے لئے ہم نماز کے بعد جائے نماز کا کونہ اُلٹ دیتے ہیں اس طرح عبادت سے روک دینے کے عمل کے بارے میں کیا خیال ہے؟
اس سوال میں آپ کو دو غلط فہمیاں ہوئی ہیں ایک یہ کہ شیطان دوسروں کی عبادت سے روکتا ہے مگر خود عبادت کرتا ہے شیطان کا عبادت کرنا غلط ہے عبادت تو حکمِ الٰہی بجالانے کا نام ہے جبکہ شیطان حکمِ الٰہی کا سب سے بڑا نافرمان ہے اس لئے یہ حیال کرنا کہ شیطان عبادت کرتا ہے بالکل غلط ہے اور دوسری غلط فہمی یہ ہے کہ جائے نماز کا کونہ اُلٹنا شیطان کو عبادت سے
روکنے کیلئے ہے اور یہ غلط ہے جائے نمازکا کونہ اُلٹنے کا رواج تو اس لیے ہے کہ نماز سے فارغ ہونے کے بعد بلا ضرورت جائے نماز بچھی نہ رہے اور خراب نہ ہو عوام جو یہ سمجھتے ہیں کہ اگر جائے نماز نہ اُلٹی جائے تو شیطان نماز پڑھتا ہے یہ بالکل فضول بات ہے
0 Comments