Fazal e Rab ul Ula Aur Kya Chahiye (Naat) | Midhah Lyrics



فضلِ رب العلیٰ اور کیا چاہیے

مل گۓ مصطفیٰ اور کیا چاہیے

دامنِ مصطفیٰ جس کے ہاتھوں میں ہو اس کو روزِ جزا اور کیا چاہیے

ان کے دربار میں حاضری ہوگئی مل گیا مدعا اور کیا چاہیے

گنبدِ سبز خوابوں میں رہنے لگا حاضری کا صلہ اور کیا چاہیے

بخش کر نعمتیں دو جہاں کی مجھے

پوچھتے ہیں مجھے اور کیا چاہیے

بھیک کے ساتھ ہی انکے دربار سے مل رہی ہے دعا اور کیا چاہیے

یہ جبیں اور ریاض الجنہ کی زمیں اب قضا کے سوا اور کیا چاہیے

ہے سکندرؔ ثناء خوانِ شاہِ امم عزت و مرتبہ اور کیا چاہیے

Post a Comment

0 Comments