سائے میں تمہارے ہیں قسمت یہ ہماری ہے | saye mein tumharay hain qismat ye hamari hai





سائے میں تمہارے ہیں قسمت یہ ہماری ہے




سائے میں تمہارے ہیں قسمت یہ ہماری ہے قربان دل وجاں ہیں کیا شان تمہاری ہے



کیا پیش کروں تم کو کیا چیز ہماری ہے یہ دل بھی تمہارا ہے یہ جاں بھی تمہاری ہے



نقشہ ترا دلکش ہے صورت تری پیاری ہے جس نے تمہیں دیکھا ہے سوجان سے واری ہے



گو لاکھ برُے ہیں ہم کہلاتے تمہارے ہیں اکِ نظرِ کرم کرنا یہ عرض ہماری ہے



ہم چھوڑ کر اس در کو جائیں تو کہاں جائیں اکِ عمر تمہارے ہی ٹکڑوں پہ گزاری ہے



تاجی ترے سجدے سے زاہد کو جلن کیوں ہے قدرت نے جبیں سائی قسمت میں اتاری ہے



شاعر: ذہین شاہ تاجی



Saye mein Tumhareﷺ hain qismat ye hamari hai

Post a Comment

0 Comments