کیا عصر کی نماز سے مغرب کی نماز کے دوران کھانا نہیں کھانا چاہیے کیونکہ میں نے سنا ہے کہ اس وقت میں مردے کھانا کھاتے ہیں۔
عصر اور مغرب کے درمیان کھانا پینا جائز ہے اور اس وقت مردوں کا کھانا جو آپ نے لکھا ہے وہ فضول بات ہے۔
---------------------------------------------------------------------------------
اکثر لوگ کہتے ہیں عصر اور مغرب کے درمیان کچھ کھانا پینا نہیں چاہیے کیونکہ نزاع کے وقت انسان کو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ عصر اور مغرب کا درمیانہ وقت ہے اور شیطان شراب کا پیالہ پینے کو دے گا تو جن لوگوں کو عصر اور مغرب کے درمیان کھانا کھانے کی عادت ہوتی ہے وہ شراب کا پیالہ پی لیں گے اور جن کو عادت نہ ہوگی وہ شراب پینے سے پرہیز کریں گے برائے مہربانی سوال کا جواب دیں
یہ دونوں باتیں غلط ہیں اور مغرب کے درمیان کھانے پینے میں کوئی کراہیت نہیں ہے۔
0 Comments