کیا پتھر انسان کے زندگی پر اثر انداز نہیں ہوتے ہیں

 اکثر لوگ  مختلف ناموں کے پتھروں کے انگوٹھیاں ڈالتے ہیں اور ساتھ یہ بھی کہتے ہیں فلاں پتھر میری زندگی پر اچھے اثرات ڈالتا ہے اور ساتھ ساتھ ان پتھروں کا اپنے حالات اچھے برے کرنے پر یقین  رکھتے ہیں بتائیں شرعی لحاظ  ان پتھروں پر ایسا یقین  رکھنا اور سونے میں ڈالنا کیسا ہے

 پتھر انسان کے زندگی پر اثر انداز نہیں ہوتے اور اس کے نیک یا بد کے اس کے نیک یا بدعمل اس کی زندگی کے بننے یا بگڑنے کے ذمہ دار ہیں پتھروں کا کو اثر انداز  سمجھنا مشرکوں کا عقیدہ ہے اور مسلمانوں کا نہیں سونے کی انگوٹھی مردوں پر حرام ہے

--------------------------------------------------------------

کیا ہم جو انگوٹھی وغیرہ پہنتے ہیں اس میں اپنے نام کے ستارے کے حساب سے پتھر لگواتے ہیں مثال کے طور پر عقیق  اور فیروزہ وغیرہ  کیا یہ اسلام کی روح سے جائز ہے اور کیا کوئی پتھر کا پہننا بھی سنت ہے


 پتھر انسان کے زندگی پر اثر انداز نہیں ہوتے انسان کے اعمال اثر انداز ہوتے ہیں اور جہاں تک انگوٹھیاں پہننے کا تعلق ہے تو پہنا جا سکتا ہے

Post a Comment

0 Comments