Ad 1

khwab mein chargh dekhna

khwab mein chrgh dekhna
خواب میں چرغ  دیکھنا
چرغ
 ایک شکاری جانور ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ الله تعالی علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چرغ بادشاہ ہے اگر خواب 
میں وحشی چرغ  کو دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا فرزند بلوغ اور مروانگی تک پہنچے گا۔
اور اگر دیکھے کہ چرغ  کو پکڑا ہے اور اس سے شکار کیا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ اس پر ظلم و ستم کرے گا اور اگر دیکھے کہ بادشاہ  نے اس کو چرغ دیا ہے۔

 اور وہ شکار کرتا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ سے عزت اور مرتبہ پائے گا اور دوسروں پر ظلم کرے گا ۔

اور اگر دیکھے کہ چرغ شکار کرتا ہے اور اس کو پکڑا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے نافرمان فرزند آئے گا اور اگر دیکھے کہ اس کے گوشت سے اس نے کچھ کھایا ہے تو دلیل ہے کہ فرزند سے رنج  دکھ  بھی دیکھے گا۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چرغ  رکھنے کی دلیل بزرگ مرد باہمت و قوت ہے اور اگر دیکھے کہ چرغ نے اس کے گھر میں ایک بار یا دو بار آواز کی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو نقصان پہنچے گا۔ 

اور اگر تین بار بولا ہے تو دیکھانقصان نہ ہو۔ اور کچھ  اہل  تعبیر نے فرمایا ہے کہ خواب میں چرغ  چور آدمی ہے جو راتوں کو کئی طرح کے کام کرتا ہے۔
newfatimablog.com

khwab mein chrgh dekhna

 

Post a Comment

0 Comments