khwab mein sabzazar dekhna
Dreaming of green land
خواب میں سبزہ زار دیکھنا
-
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی خواب میں سبزه زار دیکھے کہ وہ پودوں کی قسموں کو پہنچانا ہے تو اس کے دین اور اسلام پر دلیل ہے.
اور اگر دیکھے کہ وہ اپنی ملک کے سبزہ زار میں ہے تو بقدر اس کے دین اور اعتقاد پر دلیل ہے .
اور اگر اس نے دوسروں کی ملک کی سبزه زار کی سیر کی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی صحبت نیک بندوں کے ساتھ ہوگی۔
اور اگر دیکھے کہ سبزہ زار میں خوش و خرم پھرتا ہے دلیل ہے کہ اس پر عیش فراخ و گا اور اس کا کام انتظام سے ہو گا.
اور سبزہ زار خواب میں بزرگوار مرد ہے اس کی بزرگی اور عمدگی کے مطابق اور اگر سبزه زار عمدہ اور پاکیزہ دیکھے اور جانے کہ اس کی ملک ہے۔
دلیل ہے کہ کسی بڑے آدمی سے ملے گا اور اس سے خیر و منفعت حاصل کرے گا اور اگر دیکھے کہ موسم بہار میں سبزه زار میں پھرتا ہے۔
اور خوش و خرم پھول اور کلیاں کھلی ہوئی ہیں اور پانی کی نهراس میں جاری ہے دلیل ہے کہ اس کی شهیدکی موت ہو گی۔
اور اگر موسم بہار میں سبزہ زار دیکھےمعروف ہے یا غیر معروف ہے اور اس میں گل و ریا حین سرسبنر ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کی کسی بڑے آدمی سے صحبت ہو گی۔
جو اپنے نوکروں چاکروں سے بچھڑا ہوا ہے اور گر سبزہ زار کو خوش و خرم رکھے کہ اس میں پھول اور پورے سر سبز ہیں اور ان میں پانی جا رہا ہے۔
اور اس نے ان کو جڑ سے اکھاڑا ہے اور دوران کیا ہے دلیل ہے کہ اس ملک کے بادشاہ کو ناگہانی موت آئے گی۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ الله تعالی علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ سبزہ زار کے اندر گیا ہے اور اس میں شیر دیکھے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس ملک کا بادشاہ ظالم اور جابر ہو گا۔
اور اگر اس میں بکریاں دیکھی ہیں۔ دلیل ہے کہ اس ملک کے بادشاہ کو بہت مال حاصل ہو گا۔
اور اگر اس میں گدھوں کو دیکھے اور بیلوں کو بھی دیکھے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ کا لشکر بے وفا ہو گا اور اس پر بھروسہ نہ ہو گا۔
اور اگر دیکھے کہ سبزہ زار سے گل و ریاحین جمع کر کے گھر کو لایا ہے دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ سے خیر و منفعت حاصل ہو گی۔
حضرت اسماعیل اشعث رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سبزه زار عورت ہے۔ اور اگر دیکھے کہ الہلہا تے ہوئے سبزہ زار
میں گیا ہے اور وہاں مقام کیا ہے۔ دلیل ہے کہ وہاں سے خوبصورت اور اور لڑاکی عورت کرے گا ۔اور اگر دیکھے کہ خوش و خرم سبزه زار ہے تو اس کی تاویل خلاف ہے۔
حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سبز ے کا دیکھنا سات وجہ پر ہے (۱) دین (۴۲) اعتقاد (۳) معیشت اور
نظام کار (۴) بادشاه (۵) مرد بزرگوار (۶) خیر و منفعت (ع) مراد پانا۔
newfatimablog.com
0 Comments