Ad 1

khwab mein calf bachra dekhnay ki tabeer

خواب میں گوسالہ  دیکھنا
خواب میں بچھڑا دیکھنا
خواب میں کالف دیکھنا اِبْن سیرین
خواب میں بچھری دیکھنے کی تعبیر
khwab mein gosala dekhna
khwab mein bachra dekhna
khwab mein calf dekhna ibn e siren
khwab mein  bachri dekhnay ki tabeer
 گوساله ( بچھڑا 
حضرت ابن سیرین رحمتہ الله تعالی علیہ نے فرمایا ہے اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے بچھڑا لیا ہے یا اس کو کسی نے رہا ہے دلیل
ہے کہ اس کے ہاں لڑکا پیدا ہو گا اور اگر بچھری ہے تو لڑکی ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ بچھڑے کو گھر میں لے گیا ہے اور اس پر ہاتھ پھیرا
ہے۔ دلیل ہے کہ غمناک  ہوگا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ بچھرا  اس کے گھر میں آمد و رفت کرتا ہے تو غم و اندوہ پر دلیل ہے
اور اگر دیکھے کہ اس نے جنگلی بچھرا پڑا ہے تو فرزند پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ بچھڑے کی پشت پر سوار ہے۔ دلیل ہے کہ عجمی بادشاہ
کو ملے گا اوران سے مرتبہ پائے گا۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس کا بچھڑا مرگیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا فرزند مرے گا۔ 
اور
اگر دیکھے کہ اس کا بچھڑا ضائع ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے فرزند اس سے جدائی تلاش کریں گے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس بچھڑا
ہے اور اس نے اس کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اپنے فرزند کی میراث کھائے گا۔
حضرت اسماءیل اشعث رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ بچھڑا سفید ہے دلیل ہے کہ اس کا فرزند پارسا اور مبارک
اور تو نگر ہو گا۔ اور اگر ابلق دیکھے تو درمیانے درجہ ہے پر دلیل ہے اور اگر بچھڑا قوی اور فربہ ہے دلیل ہے کہ اس کا فرزند تندرست اور
نیک احوال ہو گا اور اگر ضعیف اور دبلا ہے تو اس کی تاویل خلاف ہے۔
newfatimablog.com

-
khwab mein gosala dekhna, khwab mein bachra dekhna, khwab mein calf dekhna ibn e siren, khwab mein  bachri dekhnay ki tabeer,

 

Post a Comment

2 Comments

  1. please kya aap mujhe khawab mein bhai se shaadi karne ki tabeer bata sakti hain

    ReplyDelete
    Replies
    1. Ap ko ap ky bhai sy bhut zayada faida hasil ho ga.ap ky bhai ky ap ky liay kiay huay faislay ap ki zindagi mein hushyan or hush qismati layn gy.

      Delete