Ad 1

khwab mein letter dekhna

khwab mein letter dekhna,khwab mein khat dekhna,khwab mein chithi dekhna,khwab mein letter dekhna ki tabeer,khwab mein letter dekhna ibn e siren

 khwab mein letter dekhna,khwab mein khat dekhna,khwab mein chithi dekhna,khwab mein letter dekhna ki tabeer,khwab mein letter dekhna ibn e siren

نامه (حط۔ چٹھی)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس کے پاس سربسته نامہ ہے دلیل ہے کہ کوئی پوشیدہ بات سنے گا
اور اگر نامہ کشادہ ہے تو دلیل ہے کہ ظاہر بات سنے گا اور اگر دیکھے کہ اس کے خط پر مہرلگی ہوئی ہے دلیل ہے کہ اس کا مہر نامہ خیر سے پوھنچے گا ۔
حضرت ابراہیم کہانی رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ کسی نے ان کو کسی  نے چھٹی دی ہے اور اس کا سرنامہ پڑھا ہے دلیل
ہے کہ اس کو کسی سے حیر پہنچے گی اور اگر اس حط  کا عنوان نہیں ہے تو غم و اندوہ پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ اس کا عنوان لکھا ہوا ہے
اور اس پر مہر لگی ہوئی ہے اور کسی نے کهولی نہیں ہے۔ دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا کہ جس کا ظاہر نیک ہو گا اور باطن میں غم و انده
ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ چھٹی کی مہر اتار کر پڑھی ہے دلیل ہے کہ اس کی عزت اور مرتبہ زیادہ ہو گا۔ اور اگر صاحب خواب پڑھا ہوا
ہو اور خواب میں دیکھے کہ اس نے خط پڑھا ہے دلیل ہے کہ اس کا مرتبہ اور عزت زیادہ ہوگی۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے
اس  کی موت قریب ہے فرمان حق تعالی ہے۔ اقراء كتابك كفى بنفسك اليوم عليك حسيبا - (اپنی
کتاب پڑھ۔ آج کے دن تیری بات کا حساب لینے کے لئے کافی ہے۔
حضرت جابر مغر بی  رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس کو کسی بادشاہ کا خط ملا ہے اگر کھولا اور پڑھا نہیں ہے تو غم وانده 
پر دلیل ہے اور اگر کھولا اور پڑھا ہے اور اس میں کوئی بشارت لکھی ہے تو شادی اور خوشی اور منفعت پر دلیل ہے اور اگر اس میں
بری باتیں  ہیں تو عیش اور ترش اور بات پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ خط کے ساتھ مہر  پایا ہے اور بادشاہ کو دیا ہے تو خیر و
منفعت پر دلیل ہے۔
حضرت اسماعیل اشعث رحمته الله تعالی علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں آسمان سے خط آیا ہے۔ تو خیراو ر
امیدواری پر دلیل ہے اور اس کے کام پورے ہوں گے اور ہر ایک مراد پوری ہو گی اور اگر دیکھے کہ اس پر ناحوش باتیں کی ہوئی
ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کے کام پورے نہ ہوں گے۔



Post a Comment

0 Comments