Ad 1

khwab mein hamam dekhna

khwab mein hamam dekhna, khwab mein nahany ka kamra dekhna, khwab mein ghusl hana dekhna, dreaming of washroom

 khwab mein hamam dekhna, khwab mein nahany ka kamra dekhna, khwab mein ghusl hana dekhna, dreaming of washroom

گرمابه (حمام)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ گرمایہ خواب میں غم و اندوہ ہے اور اپنے آپ کو دھونا شادی اور خوشی ہے اور
نیم گرم پانی نیک ہے اور سخت گرم پانی بد ہے اور اگر دیکھے کہ حمام میں گیا اور غسل کیا اور اپنے آپ کو خوب دھویا۔ دلیل ہے کہ رنج
و فکر سے نجات پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ حمام میں گیا اور غسل نہیں کیا ہے تو عورتوں کی طرف سے اس کے دل کو غم و اندوہ لاحق ہو
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ حمام میں گیا اور اپنے آپ کو چونا مل کر خوب صاف کیا ہے
دلیل ہے کہ خوف سے امن میں ہو گا اور غم سے
سے شاد  ہو گا اور بیماری سے شفاء پائے گا اور قرض سے سرخرو ہو گا۔ اور اگر مالدار ہے تو
ان فوائد سے محروم رہے گا۔ اور مال میں بھی نقصان ہو گا اور اگر دیکھے کہ چو نا  ملا ہے اور غسل نہیں کیا ہے دلیل ہے کہ اس کا کام پورا
نہ ہو گا۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ حمام میں گیا ہے اور اپنا ہاتھ منہ اور جسم دهویا ہے اور باہر نکلا ہے
دلیل ہے کہ غم سے نکلے گا اور اگر دیکھے کہ کوچہ یا گھر میں حمام ہے۔ دلیل ہے کہ اس مقام میں بے حیاء عورت ضا ہر ہو گی اور اگر دیکھے
کہ حمام میں گیا ہے اور غسل کا محتاج نہیں ہے۔ دلیل ہے کہ غمگین اور قرض دار ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ حمام میں گیا اور چور اس کا 
کپڑا لے گیا اور وہ برہنا  رہ گیا دلیل ہے کہ کسی کام کے باعث صاحب خواب غمگین اور رسوا ہو گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ حمام والوں کا کام کرتا ہے اگر مرد ہے تو دولت مند عورت کرے گا
اور عورت کے کاموں میں مشغول ہو گا اور عورت ہے تو اسی صفت کا شوہر کرے گی۔
newfatimablog.com


Post a Comment

0 Comments