Ad 1

khwab mein night dress pehnna

khwab mein night dress pehnna, khwab mein raat ko sonay ka libas pehnna, khwab mein shab khwabi ka libas pehnna ibn e siren,dreaming of night dress in urdu

 khwab mein night dress pehnna ya khwab mein raat ko sonay ka libas pehnna aurat hai.

 khwab mein shab khwabi ka libas pehnna ibn e siren ky mutabiq agar sufaid hai to naik our parsa ghar ky logon ki nishandahi hai.



جامہ خواب (شب خوابی کالباس)

خواب میں نائٹ ڈریس پہنا ، خواب میں رات کو سونے کا لباس پہنا ، خواب میں شب خوابی کا لباس پہنا اِبْن سیرین ، ڈریمنگ آف نائٹ ڈریس ان اُرْدُوحضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جامہ خواب دیکھنے کی تاویل عورت ہے۔

اور اگر دیکھے کہ جامہ خواب پاکیزہ اور سفید ہے تو دلیل ہے کہ اس کے عیال پارسا اور دیندار ہوں گے اور اگر دیکھے کہ اس کا جامہ نواب سیاہ ہے تو دلیل ہے کہ اس کو اپنے عیال سے غم و اندوہ ملے گا۔

اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ خواب میں جامہ سیاہ بادشاہ کے لئے اچھا ہے اور رعیت کے لئے برا ہے ۔

اگر جامعه خواب کو نیلا دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کو عیال کے باعث غم و اندوه اور مصیبت پہنچ گئی اور اگر دیکھے کہ اس کے خواب کا کپڑا گندہ اور پھٹا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت گندی اور میلی اور پلید اور ناموافق ہوگی۔

اور اگر دیکھے کہ اس کا جامہ خواب ضائع ہو گیا ہے یا چوری ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ عورت کو طلاق دے گا۔ یا اس سے مفارقت کرے گا۔

اور اگر دیکھے کہ اس کا جامہ خواب جل گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا عیال مرے گا۔

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ شب خوابی کا لباس دیکھنا تین وجہ پر ہے: اول: عورت نیک۔ دوم: راحت اور آسانی - سوم: رنج اور اندوه و غم و مصیبت۔


Post a Comment

0 Comments