- khwab mein piala dekhna larka hai.
- khwab mein bowl dekhna ki tabeer bacha hai.
- khwab mein mati ka piala dekhna baita hai.
- dreaming of bowl in urdu is newborn son.
جام (پیالہ)
خواب میں پیالا دیکھنا ، خواب میں بول دیکھنا کی تعبیر ، خواب میں مٹی کا پیالا دیکھنا ، ڈریمنگ آف بول ان اُرْدُو. حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ الله تعالی علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ پیالہ پانی سے پر یا گلاب سے پر پڑا ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے اور اس نے پیا ہے تو دلیل ہے کہ عورت کرے گا یا کنیر خریدے گا کہ اس کو پارسا لڑکا پیدا ہو گا اور اس سے راحت دیکھے
اور اگر دیکھے کہ پانی پیالہ سے گرا اور پیالہ رہا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا فرزند مرے گا اور عورت رہے گی اور اگر پیالہ ٹوٹا اور پانی گراتو عورت اور فرزند دونوں کی موت کی دلیل ہے۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ پیالے اس کے گھر کی دیوار پر لگائے ہوئے ہیں تو دلیل ہے کہ ان پیالوں کے شکار پر اس کی عورت اور کنیریں ہوں گی اگر پیاله سفید یا سبز دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی عورتیں صالح اور پارسا ہوں گی۔
اور اگر کوئی سرخ پیالے دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی عورتیں عیش پسند اور مفید ہوں گی اور اگر زرد پیالے دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی عورتیں بیمار اور زرد ہوں گی اور اگر سیاہ پیالے دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی عورتیں غم ناک اور مصیبت زدہ ہوں گی۔
حضرت عمر ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے کہ پیالہ خواب میں کنیز ہے کہ اس کے ساتھ عیش اور خوشی کرے گا۔
اور اگر دیکھے کہ پیالے سے پانی یا گلاب پایا ہے تو دلیل ہے کہ کنیر کے ساتھ
خوش حال ہو گا اور اس سے ایک فرزند حاصل کرے گا۔
اور اگر دیکھے کہ وہ پانی یا گلاس سے گرا دیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا فرزند
مرے گا۔
حضرت جعفر صادق رح نے فرمایا ہے کہ پیالہ خواب میں دو وجہ پر ہے۔ اول
کنیز۔ دوم خادم۔
0 Comments