Ad 1

Mah e Rajab ky Fazail or ikhtyat

 📣۔۔۔۔ *احتیاط لازم ہے*۔۔۔۔۔||||||||||⛺


🌸( *بِسْمِ اللہِ الرّٰحْمٰنِ الرّٙحِیْمِ*)🌸 


        📑 *رَجَبُ المُرَجَّب* 

Mah e Rajab ky Fazail,Rajab,islam,islam.islami batein,Mah e Rajab ky Fazail or ikhtyat,


✍🏻رجب المرجب کا چاند نظر آتے ہی حرمت والے مہینے کا آغاز ہو گیا ہے ان مہینوں کا احترام عرب کے زمانہ جاہلیت میں بھی کیاجاتا تھا،عرب کے لوگ حرمت والے چار مہینے *{ذیقعدہ ،ذوالحجہ،محرم اور رجب}* ان میں ہر طرح کے فتنہ و فساد سے  اجتناب کرتے تھے،حتی کہ باپ کا قاتل بھی سامنےآجاتا تو اسے کوئی نقصان نہیں پہنچاتے تھے۔آج ہم دنیا میں اتنے غافل ہوچکے ہیں کہ حُرمت والے مہینے آ کر۔۔۔۔گُزر بھی جاتے ہیں ان کا احترام تو درکنار۔۔۔۔ ہمیں احساس تک نہیں ہوتا۔


📣ارشاد باری تعالی ہے 

*📖فَلَا تَظلِمُوا فِیْھِنَّ اَنْفُسَکُمْ*

"ان مہینوں میں اپنی جانوں پرظُلم نہ کرو" 

👈🏻ان مہینوں میں گناہ کے  کاموں سے خاص طور پر رُک جائیں ، ہماری زبان اور ہاتھ سے کسی کو تکلیف نہ پہنچے ،لڑائی جھگڑا ،گالی گلوچ سے بچیں .لڑائی تک پہنچانے والے تمام وائرس  مثلاًغیبت،بدگمانی،حسد بُغض اور کینہ وغیرہ سے خود کو خود بچائیں۔   

اگرکوئی غلطی ہو جائے تو فورا استغفار کریں 

اور کوئی نیکی کا کام کر لینا چاہیے 

کیونکہ 

📖 *اِنَّ الحَسَنَاتِ یُذْھِبْنَ السَّیِّاتِ*

"بے شک نیکیاں برائیوں کو ختم کر دیتی ہیں" 


📣اللہ تعالی ان مہینوں میں خاص طور پر ہمیں اپنی اطاعت کے کام کرنے اور نافرمانی کے کاموں سے رکنے کی تاکید کرتا ہے'لہذا نماز ،ذکر اذکار، تلاوت قرآن کی پابندی کریں۔

 امر باالمعروف اور نہی عن المنکر 'صلہ رحمی کی جائے یعنی ہر وہ کام جو اللہ سبحان و تعالی کو راضی کرنے والا ہے۔ خوب شوق سے کریں

 اور اللہ تعالی کی ناراضگی والے کاموں سے خود کو اور دوسروں کو بھی بچانے کی کوشش کریں۔


    📋 *کرنے کا کام 👇🏻*


1️⃣خود بھی امن وامان سے رہیں 


2️⃣دوسروں کو بھی سکون سے رہنے دیں


☔ *"ماہ حرمت رجب المرجب "*☔

Post a Comment

0 Comments