Ad 1

khwab Mein Kisi Bhi Cheez ko Dhona Dekhnay ki Tabeer

khwab Mein Kisi Bhi Cheez ko Dhona Dekhnay ki Tabeer,چ,dream of washing dead body,dream of washing body,




khwab Mein Kisi Bhi Cheez ko Dhona Dekhnay ki Tabeer

khwab Mein Kisi Bhi Cheez ko Dhona Dekhnay ki Tabeer,dream of washing body,dream of washing dead body,

شستن (دھونا) حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالٰی علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں اپنے آپ کو نہریا کاریز - حوض یا دریا کے پانی سے دھو نا غم و اندوہ سے نجات پانے پر دلیل ہے۔ اور اگر اس خواب کو قیدی دیکھے۔ تو قید خانے سے نجات پائے گا۔ اور اگر قرض دار ہے تو قرض سے سر خرو ہو گا۔ اور اگر بیمار دیکھے تو شفاء پائے گا۔ اگر سارے جسم کے ساتھ پانی نہیں دیکھا تو کام تمام نہ ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی نے فرمایا ہے اگر خواب میں دیکھے کہ اپنے مردے کو دھویا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے خویش و اقارب غم و اندوہ سے خلاصی پائیں گے اور اگر دیکھے کہ نمکین پانی سے اپنے آپ کو دھوتا ہے دلیل ہے کہ اس کو رنج پہنچے گا اور اگر دیکھے کہ پاک کپڑا گندے پانی سے دھوتا ہے۔ تو اس کے کام کی تباہی اور دین کے فساد پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اپنے آپ کو سرد یا گندے پانی سے دھوتا ہے دلیل ہے کہ تو بہ کرے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے سرد پانی سے ہاتھ منہ دھونا چار وجہ پر ہے۔ (۱) تو بہ (۲) عافیت (۳) قید سے خلاصی (۴) خوف سے امن میں رہنا۔ اور گرم پانی سے ہاتھ منہ کا دھونا غم و اندوہ ہے۔ اور خواب میں ہاتھ منہ کا دھونا بقول حضرت صادق رحمتہ اللہ علیہ آٹھ وجہ پر ہے۔ (۱) مراد کا حاصل ہونا (۲) بیماری سے شفاء (۳) مال کا پانا (۱۴) حج (۵) خوشی (۶) امن (۷) دین کی صفائی (۸) ضرورت کا پورا ہونا۔
خواب میں کسی بھی چیز کو دھونا دیکھنے کی تعبیر ، ڈریم آف واشنگ باڈی ، ڈریم آف واشنگ ڈیڈ باڈی ،
 

Post a Comment

0 Comments