ابلیس فرشتوں میں سے ہے یا جنات کی نسل سے ہے؟ کیونکہ ہمارے ہاں کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ ابلیس اللہ کے مقرب فرشتوں میں سے تھا
.مگر حکمہ عدولی کی وجہ سے اللہ تعالی نے اس کو اپنی بارگاہ سے نکال دیا . جب کہ جہاں تک میرا خیال ہے ابلیس جنات میں سے ہے . اور عبادت کی وجہ سے فرشتوں کے برابر کھڑا ہو گیا ہے .مگر حضرت آدم علیہ السلام کو سجدہ نہ کرنے کی وجہ سے دھتکار دیا گیا ہے . اس بارے میں آپ کیا کہتے ہیں . قرآن مزید میں واضح طور پر آیا ہے. کہ شیطان جنات میں سے تھا. مگر اپنی کثرت عبادت کی وجہ سے فرشتوں میں شمار کیا جاتا تھا .اور وہ تکبر کی وجہ سے مردود ہوا ہے . تو اس بات میں کوئی شک نہیں ہے . کہ شیطان یعنی کہ ابلیس جنات میں سے تھا . اور اپنی عبادت کی وجہ سے فرشتوں میں شمار ہوتا تھا . اور اس کا شمار اس کی عبادت کی وجہ سے فرشتوں میں ہوتا تھا .
0 Comments