میرا شوہر شادی کے بعد بہت اچھا تھا مجھ پر بہت زیادہ خرچہ کرتا تھا . میرے ہر لحاظ سے خیال رکھتا تھا لیکن جب سے میری بیٹی پیدا ہوئی ہے .اس کا رویہ بدل گیا ہے.

میرا شوہر شادی کے بعد بہت اچھا تھا مجھ پر بہت زیادہ خرچہ کرتا تھا . میرے ہر لحاظ سے خیال رکھتا تھا لیکن جب سے میری بیٹی پیدا ہوئی ہے .اس کا رویہ بدل گیا ہے. اس نے اپنا کمرہ تک الگ کر لیا ہے. اور اس پر ستم ظریفی یہ ہے کہ میں دوبارہ سے ایک بیٹی کی ماں بننے والی ہوں. میرا شوہر بہت مار پیٹ کرتا ہے اور مجھے بات بات پرطعنے دیتا ہے کہ تمہاری بیٹیاں ہیں اور مجھے بیٹا چاہیے تھا .وہ شخص اچانک سے بدل گیا ہے. میں بہت پریشان ہوں. میں کیا کروں میری بیٹی پیدا ہوئی ہے. تو والدین نے مجھے منع کر دیا ہے کہ اس کو نہیں بتانا کہ بیٹی پیدا ہوئی ہے. اس نے مجھ سے ہر رابطہ ختم کر دیا ہے. اس نے گھر آنا بھی چھوڑ دیا ہے کئی مہینے ہو گئے ہیں. اس نے میری کوئی خبر نہیں لی. اور میں اپنے والدین کے گھر میں رہتی ہوں .میرے والدین کا یہ مشورہ ہے کہ مجھے خلع لینی چاہیے . حالانکہ میں ایسا نہیں چاہتی میری دو بیٹیاں ہیں میں. ان بیٹیوں کو لے کر کہاں پر جاؤں گی. اور میں ان کو کیسے سنبھالوں گی. ان کا خرچہ کون اٹھائے گا .میں بہت پریشان ہوں میرے والدین خرچہ اٹھا سکتے ہیں. لیکن میں ان کا احسان نہیں لینا چاہتی مجھے کیا کرنا چاہیے. جو شخص آپ کے ساتھ مار پیٹ کر رہا ہے سیدھے منہ بات نہیں کر رہا جس نے آپ کو لاوارثوں کی طرح چھوڑ دیا ہے جس کو نہ آپ کی پرواہ ہے نہ آپ کی بچیوں کی آپ اس کے ساتھ رہ کر کیا کریں گی. آپ کو اللہ پر توکل کرنا چاہیے .اور اس طرح کے لوگ کبھی نہیں بدلتے. آپ کے والدین کا جو مشورہ ہے آپ کو انہوں نے دیا ہے وہ بلکل ٹھیک ہے. آپ کو اس سے خلا لینی چاہیے جو شخص آپ کی عزت نہیں کرتا. آپ کو اس کے ساتھ نہیں رہنا چاہیے .اور رہ گئی ہے بات کہ بچیوں کو کیسے پالا جائے گا. تو اللہ تعالیٰ راستہ بنا دے گا .اپنی زندگیاں ایسے لوگوں کے ساتھ خراب نہیں کرنی چاہیے. آپ کسی کی بھی سوچ کو نہیں بدل سکتے. آپ جتنی مرضی کوشش کرلیں. آپ نے کوشش کی ہوگی ایک بیٹی کے بعد جس شخص کی سوچ نہیں بدلی اس کی دوسری کے بعد بھی نہیں بدلے گی

Post a Comment

0 Comments