Rabe Konain Mere Dil Ki Dua Sun Le lyrics in Urdu/Arabic (رب کونین میرے دِل کی دعا سن لے)
رب کونین میرے دِل کی صدائیں سن لے
میں ہوں بے چین میرے دِل کی صدائیں سن لے
مجھ کو معلوم ہے مالک و مختار ہے تو
مجھ کو معلوم ہے دُنیا کا مددگار ہے تو
میں ہوں محتاج مجھ کو علم کی دولت دے دے
اپنے انمول خزانے سے یہ نعمت دے دے
میں ہوں کمزور مجھے دولت ایمان دے دے
ناتوان بندے سے بھی دین کی خدمت لے لے
جلوہ حق سے میرے دل کو فیروزان کر دے
نور اسلام کا چہرے پہ نمایاں کر دے
رب کونین میرے دل کی دعائیں سن لے
میں ہوں بے چین میرے دل کی صدائیں سن لے
0 Comments