خواب میں بلبل کو دیکھنا | khwab mein bulbul ko dekhna |To see myna in dream meaning

خواب میں بلبل کو دیکھنا | khwab mein bulbul ko dekhna |To see myna in dream meaning

بسم اللہ الرحمن الرحیم، السلام علیکم

آج ہم آپ کو بتاتے ہیں خواب میں بلبل اور مینہ دیکھنے کی کیا تعبیر ہے

اگر کوئی شخص خواب میں بلبل کو دیکھتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اس کو ایک فرزند حاصل ہوگا جس کی آواز بہت اچھی ہوگی لیکن اس کی صحت کمزور ہوگی، اور وہ صاحبِ علم اور اہلِ ادب ہوگا، اور لوگوں کے نزدیک اس کی بہت عزت اور احترام ہوگا۔

اگر کوئی دیکھے کہ اس کو کوئی بلبل بطور تحفہ دیتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے ہاں اسی صفت کا فرزند پیدا ہوگا۔
اور اگر کوئی دیکھتا ہے کہ اس نے بلبل کو پکڑ لیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی صحبت ایسے شخص کے ساتھ ہوگی جو نیک خُلق اور عمدہ سخن ہوگا۔

حضرت کرمانی رحمت اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ خواب میں بلبل کو دیکھنا کسی خوش آواز عورت کو دیکھنا ہوتا ہے۔
اگر کوئی دیکھے کہ اس نے بلبل کو خریدا ہے تو دلیل ہے کہ وہ کسی خوش آواز عورت سے نکاح کرے گا، اور اس کی تعبیر یہ بھی ہے کہ وہ کسی خوش آواز گانے والی عورت کو حاصل کرے گا۔
اور اگر دیکھے کہ بلبل اس کے ہاتھ سے اڑ گئی ہے تو دلیل ہے کہ وہ اس عورت کو طلاق دے گا، اور اگر اس کی کوئی نوکرانی ہے تو وہ بھاگ جائے گی۔

حضرت جابر مغربی فرماتے ہیں کہ بلبل خواب میں فرزند یا غلام ہوتا ہے، یا پھر کوئی شیریں سخن شخص ہوتا ہے جس کی آواز بہت ہی عمدہ ہوتی ہے۔

امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں کہ خواب میں بلبل کو دیکھنا پانچ وجہ پر ہے:
اول کسی عورت کو حاصل کرنا
دوم فرزند پیدا ہونا
سوم قاضی سے واسطہ پڑنا
چہارم کسی حکیم سے واسطہ پڑنا
اور پنجم کسی غلام سے پالا پڑنا

Post a Comment

0 Comments