Ad 1

khwab mein gala dekhna

خواب میں گلا دیکھنا, 
خواب میں گلو دیکھنا, 
گلو(گلا )
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کا گلا سلامت ہے اور کچھ دکھ اس کو نہیں ہے۔

 دلیل ہے کہ امانت اور قرض ادا کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ رنج اور آفت اس کے گلے میں ہے ظاہر ہوتی ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔

اور اگر اپنے گلے کو فراخ دیکھے دلیل ہے کہ اس پر روزی فرار ہو گی۔ اور گلا تنگ دیکھنا اس کے خلاف ہے۔

 اور اگر اپنا گلا درست اور قوی دیکھے۔ دلیل ہے کہ ایانوں کو اچھی طرح کام میں رکھے گا۔

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ کسی نے اس کا گلا کاٹا ہے دلیل ہے کہ کاٹنے والا اس پر ظلم کرے گا۔ یا اس کے دین میں طعن کرے گا۔ 

اور جس جانور کا زبح  کرنا روا نہیں ہے۔ اگر دیکھے کہ لوگوں نے اس کا گلا کاٹا ہے اس مرد پر دلیل ہے جو اس جانور سے نسبت رکھتا ہے کہ لوگ اس پر ظلم کریں گے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا گلا کاٹتا ہے۔ 

دلیل ہے کہ اس پر کام مشکل ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ جانور کا گلا ضرورت کے لئے کاٹتا ہے اور اس کا گوشت کھایا ہے۔ اگر اس کا گوشت حلال ہے تو مال حلال پر دلیل ہے اور گر حرام ہے تو مال حرام پر دلیل ہے کہ وہ حاصل کرے گا۔

 اور اگر دیکھے کہ اس نے کسی آدمی کا گلا کاٹا ہے دلیل پر ظلم کرے گا یا اس کے دین میں طعنہ لگائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کسی کا گلا دبایا ہے اور گھونٹ دیا ہے۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب شرف اور بزرگی سے معزول ہو گا۔

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں گلا آمدنی اور حرچ  پر دلیل ہے۔

حضرت اسماعیل اشعث رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں گلا گھوٹنا مطلوب شخص کی تنگی عیش پر دلیل ہے ۔
newfatimablog.com


Khwab mein gla dekhna,
Khwab mein glo dekhna,

خواب میں گلا دیکھنا,  خواب میں گلو دیکھنا,  Khwab mein gla dekhna, Khwab mein glo dekhna,

 

Post a Comment

0 Comments